شب قدر سے متعلق اعمال اور ان کے فضائل کی تحقیق
غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 4 سوال:- شب قدر سے متعلق مندرجہ ذیل اعمال اور ان کے فضائل کی تحقیق درکار ہے۔ *١.* عشاء کی نماز کے بعد مصلے پر بیٹھے ہوئے سات مرتبہ سورةالقدر پڑھنی ہے. (فضیلت: ہر عذاب و بلا سے حفاظت، ستّر ہزار(٧٠,٠٠٠) فرشتے جنت کی دعا کرتے رہیں گے) *٢.* سات حم (یعنی حم سے شروع ہونے والی ساتوں سورتیں) ایک ہی نشست میں پڑھنی ہیں. (فضیلت: جہنم کے ساتوں دروازوں سے حفاظت ہوگی). *٣.* دو رکعت صلاة الحاجت کی نیت سے پڑہیں، ہر رکعت میں سات بار سورة الاخلاص پڑھ کر 70 مرتبہ “اَستَغفِرُ اللہَ وَاَتُوبُ اِلَيهِ” پڑہیں. (فضیلت: پڑھنے والے کی اور اسکے والدین کی مغفرت ہوتی ہے). *٤.* چار رکعت صلاة الحاجت پڑہیں، ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورة التکاثر اور تین مرتبہ سورة الاخلاص پڑھنی ہے. (فضیلت: موت کی سختی اور عذابِ قبر ہٹا دیا جائےگا) *٥.* تین مرتبہ پہلا کلمہ پڑھنا ہے۔ (فضیلت: جنت واجب ہوجائےگی) *٦.* صلاة التسبیح کا اہتمام کریں. 🌟 *الجواب باسمه تعالی* مسلمان ہر حال میں خیر کا طالب رہتا ہے اور خیر کے کاموں کی طرف دوڑتا ہے....