Posts

Showing posts from May, 2022

شب قدر سے متعلق اعمال اور ان کے فضائل کی تحقیق

     غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 4     سوال:- شب قدر سے متعلق مندرجہ ذیل اعمال اور ان کے فضائل کی تحقیق درکار ہے۔ *١.* عشاء کی نماز کے بعد مصلے پر بیٹھے ہوئے سات مرتبہ سورةالقدر پڑھنی ہے.  (فضیلت: ہر عذاب و بلا سے حفاظت، ستّر ہزار(٧٠,٠٠٠) فرشتے جنت کی دعا کرتے رہیں گے) *٢.* سات حم (یعنی حم سے شروع ہونے والی ساتوں سورتیں) ایک ہی نشست میں پڑھنی ہیں.  (فضیلت: جہنم کے ساتوں دروازوں سے حفاظت ہوگی). *٣.* دو رکعت صلاة الحاجت کی نیت سے پڑہیں، ہر رکعت میں سات بار سورة الاخلاص پڑھ کر 70 مرتبہ “اَستَغفِرُ اللہَ وَاَتُوبُ اِلَيهِ” پڑہیں.  (فضیلت: پڑھنے والے کی اور اسکے والدین کی مغفرت ہوتی ہے). *٤.* چار رکعت صلاة الحاجت پڑہیں، ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورة التکاثر اور تین مرتبہ سورة الاخلاص پڑھنی ہے.  (فضیلت: موت کی سختی اور عذابِ قبر ہٹا دیا جائےگا) *٥.* تین مرتبہ پہلا کلمہ پڑھنا ہے۔  (فضیلت: جنت واجب ہوجائےگی) *٦.* صلاة التسبیح کا اہتمام کریں.    🌟 *الجواب باسمه تعالی* مسلمان ہر حال میں خیر کا طالب رہتا ہے اور خیر کے کاموں کی طرف دوڑتا ہے.. خصوصا جب رمضان المبارک کا یہ مبارک مہینہ ہو تو اس میں مسل

حضرت علی ؓ اور اونٹنی کا قصہ

    غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 3               حضرت علی ؓ اور اونٹنی کا قصہ *سوال:* ایک واقعہ کثرت سے سوشل میڈیا پر نشر کیا جارہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ گھر سے باہر تشریف لائے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سوت دیا کہ اسکو بازار میں فروخت کرکے آٹا لے آئیں کہ گھر میں کئی دنوں سے فاقہ ہے، حضرت علی نے چھ درہم میں وہ فروخت کردیا، اتنے میں ایک سائل نے اللہ کے نام کی صدا لگائی تو حضرت علی نے وہ چھ درہم اس سائل کو دے دیئے اور آپ خالی ہاتھ لوٹنے لگے تو راستے میں ایک دیہاتی ملا جس کے پاس ایک موٹی اونٹنی تھی، اس اعرابی نے کہا کہ آپ اس اونٹنی کو خریدینگے؟ تو حضرت علی نے قیمت پاس نہ ہونے کا عذر کیا تو اعرابی نے وہ اونٹنی حضرت علی کو ادھار دےدی، تھوڑی دیر بعد ایک اور شخص آیا اور اونٹنی کو ساٹھ درہم نفع پر خرید لیا، حضرت علی نے پہلے دیہاتی کو اسکے دراہم لوٹائے اور آپ رضی اللہ عنہ کو ساٹھ دراہم کا نفع ہوا، جب آپ علیہ السلام کو واقعہ سنایا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ پہلا دیہاتی جبریل تھے اور خریدار میکائیل تھے اور آپ نے چھ دراہم اللہ کیلئے خرچ کئے تو اسکا بدلہ اللہ تعالٰی نے دس گنا لوٹا

موت کے وقت کلمہ زبان پر جاری نہ ہونا

 *غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 2* *موت کے وقت کلمہ زبان پر جاری نہ ہونا* *سوال :* ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک صحابی حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ کی موت کے وقت ان کی زبان پر کلمہ جاری نہیں ہورہا تھا تو آپ علیہ السلام نے ان کی ماں کو بلوا کر دریافت فرمایا تو معلوم ہوا کہ وہ ماں کا نافرمان ہے اور ماں اسکو معاف کرنے پر راضی نہیں، لیکن جب آپ علیہ السلام نے اسکو جلانے کا کہا تو ماں نے معاف کردیا …کیا یہ واقعہ درست ہے؟ *الجواب باسمه تعالی* یہ روایت اگرچہ امام احمد رحمہ اللہ نے ابتداء اپنی کتاب “مسند احمد” میں ذکر کی لیکن بعد میں اس روایت کو اپنی کتاب سے نکال دیا کیونکہ اس کی سند *انتہائی کمزور* ہے. ﻗﺎﻝ ﺃﺑﻮ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﻦ: ﻭﻛﺎﻥ ﻓﻲ ﻛﺘﺎﺏ ﺃﺑﻲ: ﺣﺪﺛﻨﺎ ﻳﺰﻳﺪ ﺑﻦ ﻫﺎﺭﻭﻥ، ﺃﺧﺒﺮﻧﺎ ﻓﺎﺋﺪ ﺑﻦ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﻗﺎﻝ: ﺳﻤﻌﺖ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﻪ ﺑﻦ ﺃﺑﻲ ﺃﻭﻓﻰ ﻳﻘﻮﻝ:‏ ﺟﺎﺀ ﺭﺟﻞ ﺇﻟﻰ ﺍﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻓﻘﺎﻝ: ﻳﺎﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﻪ! ﺇﻥ ﻫﺎﻫﻨﺎ ﻏﻼﻣﺎً ﻗﺪ ﺍﺣﺘﻀﺮ؛ ﻳﻘﺎﻝ ﻟﻪ: ﻗﻞ ﻻ ﺇﻟﻪ ﺇﻻ ﺍﻟﻠﻪ، ﻓﻼ ﻳﺴﺘﻄﻴﻊ ﺃﻥ ﻳﻘﻮﻟﻬﺎ. ﻗﺎﻝ: ﺃﻟﻴﺲ ﻗﺪ ﻛﺎﻥ ﻳﻘﻮﻟﻬﺎ ﻓﻲ ﺣﻴﺎﺗﻪ؟ ﻗﺎﻝ: ﺑﻠﻰ، ﻗﺎﻝ: ﻓﻤﺎ ﻣﻨﻌﻪ ﻣﻨﻬﺎ ﻋﻨﺪ ﻣﻮﺗﻪ؟ (ﻓﺬﻛﺮ ﺍﻟﺤﺪﻳﺚ ﺑﻄﻮﻟﻪ) ﻟﻢ ﻳﺤﺪﺙ ﺃﺑﻲ ﺑﻬﺬﻳﻦ ﺍﻟﺤﺪﻳﺜﻴﻦ (ﺣﺪﻳﺜﻴﻦ ﻣﻦ ﻃﺮﻳﻖ ﻓﺎﺋﺪ ﻋﻦ ﺍﺑﻦ ﺃﺑﻲ

پچاس مشہور موضوع و من گھڑت روایات

تحریر: ضرار خان نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے ۔ ”مَنْ يَقُلْ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ“․(۱) ترجمہ:”جو شخص میرے نام سے وہ بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔ “ ( صحیح بخاری 109) متواتر احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بولنے والا شخص جہنمی ہے۔ اس کے باوجود بہت سے لوگ دن رات اپنی تقریروں، تحریروں اور عام گفتگو میں جھوٹی، بے اصل اور من گھڑت روایتیں کثرت سے بیان کرتے رہتے ہیں اور ہماری عوام بنا تصدیق کیے بغیر ایسی روایات کو سوشل میڈیا پر آئے دن شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان بیشمار جھوٹی من گھڑت روایات میں سے میں یہاں آپ کے ساتھ چند مشہور روایات اور واقعات شیئر کر رہا ہوں جو ہمارے خطیب حضرات اکثر بیان کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اکثر یہ روایات گردش کرتی نظر آتی ہیں۔ 1: ایک بڑھیا نبی کریمﷺ پر کوڑا پھینکا کرتی تھی۔ من گھڑت ہے 2: حضرت بلالؓ شین کو سین پڑھا کرتے تھے اور انکو آذان دینے سے روکا تو سورج طلوع نہیں ہوا۔۔ دونوں روایات من گھڑت ہیں 3: اویس قرنی ؒ کا اپنے دانت مبارک توڑنے والی روایت من گھڑت ہے۔ 4: حضرت عمر ؓ کے بیٹے کا زن