جو شخص علم حاصل کرتے ہوئے مرگیا ،اسے بے جوڑ موتی کا محل ملے گا۔

🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 59 🔲

      

جو شخص علم حاصل کرتے ہوئے مرگیا ،اسے بے جوڑ موتی کا محل ملے گا۔

▪️روایت:

 ’’نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جوشخص علم حاصل کرنے کے لئے نکلا اور راستے میں مرگیا، توا سے جنت میں اس کے راستے جتنا طویل وعریض بے جوڑ موتی کا محل ملے گا ‘‘۔


✍️ روایت کا حکم

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایسا کلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔


(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد دوم 397)

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

Comments