جسے اللہ ستر(۷۰) مرتبہ محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اسے اپنے راستے میں قبول کرلیتے ہیں۔

 🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 53 🔲

   

 جسے اللہ ستر(۷۰)مرتبہ محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اسے اپنے راستے میں قبول کرلیتے ہیں۔


روایت:

’’آپ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو اللہ تعالی دس (۱۰)مرتبہ محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسے اپنے گھر آنے کی توفیق دیتے ہیں،اور جسے چالیس (۴۰) مرتبہ محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسے حج کرنے کی توفیق عطاء فرماتے ہیں،اور جسے ستر مرتبہ (۷۰)محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسے اپنے راستے کے لئے قبول کرتے ہیں ‘‘۔


✍️روایت کا حکم

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے،کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایسا کلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔


▪️اہم فائدہ

یہ بھی واضح رہے کہ زیرِ بحث روایت مرفوع کے حکم میں ہے،کیونکہ ثواب کی تعىین صرف صاحبِ شریعت ہی کرسکتا ہے،اس لئے اسے بہرصورت بیان کرنا درست نہیں،خواہ حضورﷺ کے انتساب سے ہویا آپﷺ کے انتساب کے بغیر۔


(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد دوم 388)

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

Comments