نبی اکرمﷺ کی حضرت علی ؓ کوسوتے وقت پانچ ہدایات
💥 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 14 💥
نبی اکرمﷺ کی حضرت علی ؓ کوسوتے وقت پانچ ہدایات
🔸 ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: سوتے وقت پانچ کام کر کے سویا کرو:
1 چار ہزار صدقہ کر کے
2 ایک قرآن پاک پڑھ کے
3 جنت کی قیمت ادا کر کے
4 دو لڑنے والوں میں صلح کروا کر
5 ایک حج کر کے (یعنی یہ پانچ کام کر کے سویا کرو)،
▪️️ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ کام اتنے تھوڑے وقت میں کون کر سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
1 چار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھنا، ثواب میں چار ہزار دینار صدقہ کرنے کے برابر ہے،
2 تین مرتبہ ” قل ہو اللہ احد پڑھنا، ثواب میں ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے،
3 تین مرتبہ دورد شریف پڑھنا، ثواب میں جنت کی قیمت ادا کرنے کے برابر ہے،
4 دس مرتبہ استغفار پڑھنا، ثواب میں دولڑنے والوں میں صلح کرانے کے برابر ہے،
5 چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھنا ثواب میں ایک حج کرنے کے برابر ہے“۔
🔸🔸روایت کا حکم🔸🔸
تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں ملی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب صرف ایسا کلام و واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو ، واللہ اعلم۔
🔘غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ🔘
Comments
Post a Comment