ایک یہودی کے جنازے کودیکھ کر آپﷺ کارونا

 🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 54 🔲

   

ایک یہودی کے جنازے کودیکھ کر آپﷺ کارونا

 ’’ایک دفعہ کا ذکر ہے، آپﷺ تشریف فرماتھے کہ آپﷺ کے سامنے سے ایک یہودی کا جنازہ گذرا،اسے دیکھ کر آپﷺ کی آنکھوں میں آنسو آگئے،صحابہ ؓ نے عرض کیا: یارسول اللہ !یہ تو یہودی کا جنازہ ہے آپ ﷺ کیوں روئے،آپﷺ نے فرمایا: میراایک امتی کلمہ کے بغیر جہنم میں چلاگیا‘‘۔


✍️ روایت کا حکم

تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت انہی الفاظ کے ساتھ سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔    


(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد دوم 391)

(تنبیہات: تنبیہ نمبر 186)

Comments