تکبیرِ اولیٰ دنیا ومافیہا سے بہترہے

 🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 61 🔲

      

تکبیرِ اولیٰ دنیا ومافیہا سے بہترہے

▪️’’ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تکبیر ِاولی دنیا ومافیہا سے بہترہے‘‘۔


مذکورہ روایت کو علامہ علاؤ الدین کاسانی ؒ نے’’بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع‘‘[1] میں مرفوعاً بلاسند اس طرح سے ذکر کی ہے:

’’قال النبي صلى الله عليه وسلم: تكبيرة الافتتاح خير من الدنيا وما فيها‘‘.نبی اکرمﷺ نے فرمایا:تکبیر ِاولیٰ دنیا ومافیہا سے بہترہے۔


✍️ روایت کا حکم

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں ملی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایسا کلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو،

واللہ اعلم۔



▪️اہم فائدہ

 واضح رہے کہ صحیح روایت کے مطابق فجر کی دورکعتیں دنیا مافیہا سے بہتر ہیں، چنانچہ امام مسلم ؒ اپنی ’’صحیح ‘‘[2]میں لکھتے ہیں :


’’حدثنا محمد بن عبيد الغُبَرِي، حدثنا أبو عَوَانَة، عن قتادة، عن زرارة بن أوفى، عن سعد بن هشام، عن عائشة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها ‘‘.


نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: فجر کی دورکعت دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہے۔


📚 حوالہ جات

[1] بدائع الصنائع:۱/ ۲۸۶، دار الکتب العلمية – بيروت، ط: ۱۴۰۶ هـ .

[2] الصحيح لمسلم:ص:۲۸۶، رقم:۷۲۵، ت: محمدفؤادعبدالباقی، بیت الأفکارالدولیة – الرياض، ط:۱۴۱۹ هـ .


(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد دوم 398)

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

Comments