ایک عورت کا آپﷺ پر کچرا پھینکنا اور راستے میں کانٹے بچھانا

🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 63 🔲

       

ایک عورت کا آپﷺ پر کچرا پھینکنا اور راستے میں کانٹے بچھانا


ایک عورت آپ ﷺ کےراستے میں کانٹے بچھادیتی تھی اور جب آپﷺ گزرتے توآپﷺ پر کچرا پھینکتی تھی، ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ ﷺ اس جگہ سے گذرے تو وہاں کانٹے نہیں تھے، آپﷺ کو تعجب ہوا، آپﷺ نے لوگوں سے پوچھا کہ یہاں ایک عورت مجھ پر کچرا پھینکتی تھی وہ کہاں ہے، آج اس نے کچرا نہیں پھینکا ؟لوگوں نے بتایا کہ وہ بیمار ہے،آپ ﷺ اس کی عیادت کرنے اس کے گھر گئے اور اس کی خیریت دریافت کی،اس عورت نے جب آپﷺ کےیہ اخلاق دیکھے تو بہت متأثرہوئی، اوربالآخر مسلمان ہوگئی۔


✍️ روایت کا حکم

تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایسا کلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔


(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد دوم 399)

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

Comments