ایک یہودی کا معراج کے واقعہ سے انکار پر عورت اورپھر مرد بن جانا

 🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 57 🔲

   

ایک یہودی کا معراج کے واقعہ سے انکار پر عورت اورپھر مرد بن جانا


 ’’نبی اکرمﷺ نے جب معراج کا واقعہ بیان کیا تو ایک یہودی شخص نے اس واقعہ کا انکار کیا کہ ایک ہی دن میں ایسا نہیں ہوسکتا، وہ شخص مچھلی خرید کر گھر لایا اور بیوی سے کہا: اسے پکاؤ !میں نہا کر آتا ہوں، یہ شخص نہر پر نہانے گیا، جب نہاکر باہر نکلا تو عورت بن چکا تھا اور جگہ بدل گئی تھی اور کپڑے بھی نہیں تھے،وہ اسی حالت میں تھاکہ وہاں سے ایک رئیس کا گذر ہوا، اس نے خوبصور ت عورت دیکھی تو اسے اپنے ساتھ لے گیا اور شادی کر لی،اس کے دو بچے پیدا ہوئے، ایک عرصہ کے بعد وہ (یہودی شخص جو عورت بن گیا تھا جس سے رئیس آدمی نے شادی کی) نہرپر نہانے گیا،جب باہر نکلاتو وہ مرد بن چکا تھا، اور پہلی والی جگہ پرتھا اور کپڑے بھی موجود تھے، وہ جلدی سے کپڑے پہن کر گھر گیا تو دیکھا کہ مچھلی اسی طرح رکھی ہوئی ہے، اور بیوی اسی طرح کام کررہی ہے،اوربیوی نے خاوند کو دیکھ کرکہا کہ آپ اتنی جلدی آگئے ابھی تو میں نے کام ہی ختم نہیں کیا‘‘۔



✍️ روایت کا حکم

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے،کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایسا کلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم


(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد دوم 394)

Comments