صحابی کی داڑھی کے ایک ہی بال پر فرشتوں کا جھولنا

 🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 49 🔲

 

صحابی کی داڑھی کے ایک ہی بال پر فرشتوں کا جھولنا


▪️روایت:

’’ایک صحابی ؓ کی داڑھی میں ایک ہی بال تھا،وہ آپﷺ کی مجلس میں تشریف لائے، آپﷺ نے انہیں دیکھا تو آپﷺ مسکرانے لگے ،وہ صحابی یہ سمجھے کہ داڑھی میں ایک بال ہونے کی وجہ سے میں مضحکہ خیز لگ رہا ہوں،انہوں نے اس بال کو کاٹ دیا،جب وہ دوبارہ آپﷺ کی مجلس میں تشریف لائے تو آپ ﷺ نے ان سے چہرہ انور پھیر لیا،وہ صحابی بہت پریشان ہوئے، صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے آپﷺ سے اس کی وجہ پوچھی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ان کی داڑھی کے ایک بال پر فرشتے جھول رہے تھے، میں اس وجہ سے مسکرایا تھا‘‘۔


🌐 روایت کا حکم

تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے،کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔


(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد دوم 375)

Comments