معراج میں ’’التحیات‘‘ کا واقعہ

 🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 48 🔲

 

معراج میں ’’التحیات‘‘ کا واقعہ


▪️ روایت:

 ” آپ ﷺ جب معراج پر تشریف لے گئے تو آپ ﷺ نے کہا: "التحيات لله والصلوت و الطيبات. اللہ رب العزت نے فرمایا: السلام عليك أيهاالنبي ورحمة الله وبركاته. پھر آپ ﷺ نے کہا: السلام علينا وعلى عبادالله الصالحين. اس کے بعد جبرائیل علیہ السلام اور ملائکہ نے کہا: أشهد أن لا إله إلا الله و أشهد أن محمدا رسول اللہ “۔ علامہ عبد الرحمن صفوری شافعی ﷺ نے ”نزهة المجالس“ میں اس روایت کو بلاسند ، علائی نامی شخص کے حوالے سے اس طرح نقل کیا ہے۔ 


▪️روایت

(قال العلائي) قال النبي ﷺ : رأيت عجائب عظيمة، وظننت أن كل من في السموات والارض قد مات، لأني لم أسمع هناك يعني عند العرش شيئا من أصوات الملائكة، وانقطع عني حس كل شيء، فلحقه عندذلك استيحاش. فناداني جبريل من خلفي، يا محمد ! إن الله تعالى يثنى عليك، فاسمع وأطع، ولايهولئك كلامه - سبحانه تعالى ـ فبدأت بالثناء على الله تعالى، وقلت: التحيات المباركات الصلوات الطيبات الله، فقال الله تعالى: السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبرکاتہ، فقلت: السلام علينا وعلى عبادالله الصالحين، فقال جبريل: أشهد أن لا إله إلا الله و أشهد أن محمدا رسول اللہ“.


 نزهة المجالس: ۲/ ۱۱۷، محمد الخشاب، المطبعة الكاستلية – الهند، ط: ١٢٨٣ هـ .


▪️ترجمہ: علائی ﷺ کا بیان ہے ، حضرت نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں نے بڑے بڑے عجائب دیکھے ، مجھے یہاں تک گمان ہوا کہ زمین اور آسمان کے سب رہنے والے مر گئے، کیونکہ میں نے عرش کے پاس فرشتوں کی ذرا بھی آواز نہ سنی، اور ہر شے کاحس مجھ سے منقطع ہو گیا، اس وقت مجھ کو ایک قسم کی وحشت محسوس ہوئی۔

میرے پیچھے سے جبریل علیہ السلام نے مجھے آواز دی:اے محمد!اللہ تعالی آپ کی تعریف فرمارہے ہیں، سنیئے ! اطاعت کیجئے! کہیں اللہ کا کلام آپ کو ہول میں نہ ڈال دے، آپ ﷺ فرماتے ہیں: میں اللہ تعالی کی حمد و ثنا کرنے لگا، اور میں نے کہا: التحيات المباركات الصلوات الطيبات الله. اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته، میں نے عرض کیا: السلام علينا وعلى عبادالله الصالحين. جبرائیل نے کہا: أشهد أن لا إله إلا الله و أشهد أن محمدا رسول الله.


▪️ملا علی قاری ؒ نے مرقاة المفاتيح “ میں مذکورہ روایت ابن الملک ( محمد بن عبد اللطيف بن عبد العزيز، المعروف بابن ملک الکرمانی، المتوفى: ۸۵۴ھ) کے حوالے سے بلا سند اس طرح نقل کیا ہے: ”قال ابن الملك: روي أنه لما عرج به أثنى على الله تعالى بهذه الكلمات ..... . ابن ملک نے کہا: منقول ہے کہ جب آپ ﷺ معراج پر تشریف لے گئے تو اللہ تعالی کی ان کلمات سے حمد و ثناء کی ...“۔


 مرقاة المفاتيح كتاب الصلاة، باب التشهد، ٢/ ٥٧٩، ت: جمال عيتاني، دار الكتب العلمية - بيروت، ط:١٤٢٢هـ .


 🌐 روایت کا حکم

 تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جاۓ ، کیونکہ آپ ﷺ کی جانب صرف ایسا کلام و واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو ،واللہ اعلم ۔


(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد دوم 372)

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

Comments