عالم کے قبرستان سے گزرنے پر چالیس دن تک عذاب قبر اٹھا لینا
💠 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 29 💠
عالم کے قبرستان سے گزرنے پر چالیس دن تک عذاب قبر اٹھا لینا
▪️ روایت:
ان العالم والمتعلم إذا مرا على قرية فان الله تعالی يرفع العذاب عن مقبرة تلك القرية أربعين يوما۔
ترجمہ: دین کے کسی عالم یا متعلم کا کسی بستی پر گذر ہوتا ہے تو الله تعالی اس بستی کے قبرستان سے چالیس دن کے لیے عذاب اٹھا لیتے ہیں ..
🌐 حکم: موضوع ہے۔۔
▪️ تحقیق: علامہ عجلونی، ملا علی قاری اور امام سیوطی رحمهم الله تعالی نے اس روایت کے متعلق لکھا ہے کہ ”لا أصل له“ اس حدیث کی کوئی اصل نہیں ہے ..
.............................................
المصنوع: ص ۶۵
الاسرار المرفوعة: ص ۷۴
کشف الخفاء: ج ۱ / ص ۲۵۶
(بحوالہ: عمدۃ الاقاویل فی تحقیق الاباطیل)
Comments
Post a Comment