حضرت جابر ؓ کے بچوں کا زندہ ہونا
غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 1 حضرت جابر ؓ کے بچوں کا زندہ ہونا سوال: مختلف بیانات میں یہ قصہ سنا ہے کہ غزوہ خندق میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حضور علیہ السلام کا اکرام کیا اور جب بکری کو ذبح کیا تو ان کے دو بچے اس منظر کو دیکھ رہے تھے، پھر ایک بچے نے دوسرے کو ذبح کیا اور پھر خود تندور میں گر کر مرگیا اور پھر آپ علیہ السلام کی دعا سے دونوں بچے اور بکری تینوں زندہ کردیئے گئے...کیا یہ واقعہ درست ہے.؟ الجواب باسمه تعالی اس واقعہ کی دو نوعیتیں ہیں: صحیح اور غیر صحیح. واقعے کی صحیح شکل: یہ واقعہ صحاح کی تمام کتابوں میں پوری تفصیل کے ساتھ منقول ہے: حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ خندق میں ایک سخت چٹان نکلی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ علیہ السلام سے عرض کیا کہ یہ چٹان نکلی ہے تو آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ میں اتر رہا ہوں، پھر آپ علیہ السلام اٹھے اور آپ کے پیٹ پر پتھر بندھا ہوا تھا اور ہم نے تین دن سے کوئی چیز نہیں چکھی تھی. آپ علیہ السلام نے ہتھوڑا لیا اور اس چٹان کو مارا تو چٹان بلکل ریزہ ریزہ ہوگئی، میں نے آپ علیہ السلام سے گھر جانے کی اجازت چاہی اور اپنی بیوی س...