ایک بدو کا آپ ﷺ سے ٢٤ سوالات کرنا
🔲 غیر معتبر روایات سلسلہ نمبر 42 🔲 ایک بدو کا آپ ﷺ سے ٢٤ سوالات کرنا 🥀تحقیق کا اجمالی خاکہ🥀 اس روایت کی تحقیق تین بنیادی اجزاء پر مشتمل ہے، ① روایت اور اس کے مصادر اصلیہ ② سند کی تحقیق ③ روایت کا فنی حکم روایت اور اس کے مصادر ▪️علامہ علاء الدین علی المتقی الہندی رحمہ اللہ ( المتوفی ٩٧٥ ھ )" کنزالعمال" میں لکھتے ہیں۔ "قال الشيخ جلال الدين السيوطي رحمه الله تعالى: وجدت الشيخ شمس الدين بن القماح في مجموع له، عن ابي العباس المستغفري قال: قصدت مصر اريد طلب العلم من الامام ابي حامد المصري والتمست منه حديث خالد بن الوليد، امرني بصوم سنة، ثم عاودته في ذلك، فاخبرني باسناده عن مشايخه الى خالد بن الوليد رضي الله عنه، قال : جاء رجل الى النبي صلى الله عليه و سلم...._، علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے شیخ شمس الدین ابن القماح کے ایک "مجموعہ" میں روایت ملی جس میں ابوالعباس مستغفری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک دفعہ علم کی تلاش میں ابوحامد مصری کے پاس مصر جانے کا ارادہ کیا، وہاں پہنچ کر میں...